• انسانیت کے خلاف جرائم پر امریکہ کا مواخذہ ہونا چاہئے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نےایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر امریکہ کا مواخذہ ہونا چاہئیے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو ایران کو ہی امریکی پابندیوں کا ذمے دار قرار دیتے ہیں کہ جس کی وجہ سے ایرانی عوام کو ادویات، خوراک اور بینکاری سروس تک رسانی دشوار ہوئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی عزائم اور کوششوں کے باوجود ایران اپنے عوام کی تمام ضروریات کو پورا کرے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کا انسانیت، ایرانی عوام اور یمنیوں کے خلاف سنگین جرائم کی وجہ سے مواخذہ ہونا چاہئے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد 5 نومبر کو نئے احکامات کے ذریعے ایران کی تیل برآمدات، فضائیہ صنعت، جہاز رانی اور بینکاری شعبوں کے خلاف پابندیاں عائد کردیں۔

ٹیگس

Nov ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
کمنٹس