Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید

ایران کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلام کے پیغام وحدت کو عام کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔

 شمالی ایران کے سرحدی شہر تائباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل قاسم رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے آلہ کار، اسلام کو نابود کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن وہ ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔
جنرل قاسم رضائی نے سرحدی سیکورٹی کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعاون کے نتیجے میں مشترکہ سرحدوں سے منشیات کی ایران اسمگلنگ کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کی سرحدی سیکورٹی فورس کے جوان، ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی مکمل نگرانی کر  رہے ہیں۔