May ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر نے دی اسلامی ممالک کے سربراہوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران  کے صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کامیابی کے لئے دعا کی.

انہوں نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا  کہ وہ ماہ رمضان کے ذریعے امن اور اسلامی بھائی چارے کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائیں.

صدر حسن روحانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک میں مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات کے ذریعے اللہ کی بندگی اور اسلامی اخوت کی راہ میں گامزن ہوں اور اس مہینے کی برکت سے دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے فضا قائم ہو.

واضح رہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران،پاکستان،ہندوستان اور عراق سمیت کئی ممالک میں پہلا روزہ ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس