Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران نے ماہشہر علاقے میں ایک جارح ڈرون طیارہ مار گرایا

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے جنوب مغربی ایران کے ماہشہر علاقے میں ایک جارح ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کی خبر دی ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضاصباحی فرد نے کہا ہے کہ ماہشہر میں فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے جمعے کو ایک نامعلوم جارح ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے ۔

بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے بتایا کہ اس ڈرون طیارے کو میزائل کے ذریعے گرایا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ میزائل کی فائرنگ اور یہ بھرپور اقدام ، ایران کے فضائی حدود میں ایک جارح ڈرون طیارے کی جارحیت کے جواب میں انجام دیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے کہا کہ جارح ڈرون کو پوری ہوشیاری سے حساس علاقوں میں پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کو مقامی افراد نے جنوب مغربی ایران کے صوبہ خوزستان کی ماہشہر بندرگاہ میں دھماکے کی آواز سنے جانے کی خبر دی تھی جس کے کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ دھماکے کی آواز ، فوج کے فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے ایک نامعلوم ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کی وجہ سے پیدا ہوئی تھی۔

ماہشہر مشرق وسطی کا سب سے بڑا پیٹروکیمیکل اکونومیک زون ہے اور یہاں واقع امام خمینی بندرگاہ ایران کی ایک بڑی بندرگاہ شمار ہوتی ہے۔

ٹیگس

کمنٹس