Nov ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۲ Asia/Tehran
  • ملت ایران ، اغیار کے دباؤ کے مقابلے میں متحد اور ڈٹی ہوئی ہے: صدرمملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےکہا ہے کہ ملت ایران ، اغیار کے دباؤ کے مقابلے میں متحد اور ڈٹی ہوئی ہے

ایران کے صدر نے اتوار کو یزد کے عوام کے ایک پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے عوام کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ملت ایران اغیار کے مقابلے میں متحداور ڈٹی ہوئی ہے ۔ صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت ایران اپنے ملک کے و وطن کے لئے جاں نثاری کے لئے ہمیشہ سے زیادہ تیار ہے کہا کہ امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کی عظیم قوم ان کے دباؤ کے مقابلے میں استقامت و پائداری کا مظاہرہ کرے گی۔ایران کے صدر نے ایران کی اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کرنے والے اعداد و شمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود ایران کی نان پٹرولئیم مصنوعات میں اضافہ ہوا ہے اور ایران کے اقتصادی حالات ہر مہینے پہلے سے بہتر ہو رہے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران میں ترپن ارب بیرل تیل کی ایک نئی آئیل فیلڈ کے انکشاف کی خبر دی اور کہا کہ ایسے عالم میں جب دشمن نے دباؤ ڈالنے کے لئے ایران پر تیل بیچنے کی پابندی عائد کر رکھی ہے، ایرانی مزدوروں اور انجینئروں نے ایک عظیم آئیل فیلڈ کا انکشاف کیا

ٹیگس