Feb ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran

مدافع حرم شہید حمید رضا باب الخانی کی اہلیہ نے دشمنوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کے فرعونوں جان لو کہ میرے شکم میں موسی پل رہا ہے جسے میں دریائے نیل کے حوالے کر دوں گی۔

شہید حمید رضا باب الخانی کی جوان سالہ اہلیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا، اسرائیل اور آج کے فرعونوں کو جان لینا چاہئے کہ ہمارے پاس قاسم سلیمانی کی کمی نہیں ہے، ہمارے پاس موسی کی کمی نہیں، میرے شکم میں موسی پرورش پا رہا ہے جسے میں دریائے نیل کے حوالے کروں گی تاکہ زمانے کے فرعونوں سے مقابلہ کرے۔

انہوں نے ایران کے پارلیمانی انتخابات میں اپنے حق رای دہی کا استعمال کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کے راستے کو جاری رکھنے پر تاکید کی ۔ شہید حمید رضا باب الخانی کی اہلیہ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی شہید قاسم کو پسند کرتا ہے یقینا وہ ان کے افکار و عقائد کو بھی پسند کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھائے گا۔

واضح رہے کہ مدافع حرم شہید حمید رضا باب الخانی 17 فروری 2020 کو شام کے شہر حلب میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ ان کا جلوس جنازہ  22 فروری کو اصفہان میں نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

ٹیگس

کمنٹس