Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • پارسیان دھلی کی دوسری امدادی کھیپ ایران روانہ

انجمن پارسیان دھلی نے ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے دوسری امدادی کھیپ ایران روانہ کردی ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق انجمن پارسیان دھلی کی جانب سے ارسال کی جانے والی امداد میں کورونا وائرس کے مقابلے کی غرض سے اسپتالوں کے لیے ضروری آلات اور دوائیں شامل ہیں۔ انجمن پارسیان دھلی نے گزشتہ ہفتے بھی ایسی ایک امدادی کھیپ ایرانی سفارت خانے کے ذریعے تہران روانہ کی تھی۔
ہندوستان میں مقیم ایرانیوں کے مختلف طبقات ایرانی سفارت خانے کے تعاون سے دوائیں اور میڈیکل آلات فراہم کر کے بتدریج تہران کے لیے روانہ کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں ایران سے ہمدردی رکھنے والے ہندوستانی مسلمانوں، ہندؤں اور برھمنوں نے بھی کرونا وائرس کے خلاف مہم میں ایرانی قوم سے یکجہتی کے اعلان کے ساتھ ساتھ ایرانی سفارت خانے کو امداد بھی فراہم کی ہے۔ 

 

ٹیگس