Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • تھنڈر گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری اہم کامیابی ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جینس ونگ کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ کی گرفتاری کو ایرانی انٹیلی جینس اداروں کے تسلط اور طاقت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

حسین طائب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کی وزارت انٹیلی جینس کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ کی گرفتاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری ہمارے انٹیلی جینس اداروں کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایران کی وزارت انٹیلی جینس نے ہفتے کے روز امریکہ میں قائم ایران مخالف دہشت گرد گروہ تھنڈر کے سرغنہ جمشید شار مہد کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔

تھنڈر گروپ نے سن دوہزار آٹھ میں مرکزی ایران کے شہر شیراز کے حسینہ سید الشھدا میں بم کا دھماکہ کیا تھا جس میں چودہ عزادار شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔یہ گروپ حالیہ برسوں کے دوران ایران میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے متعدد منصوبے بنا چکا ہے جنہیں ایران کے سیکورٹی اداروں نے ناکام بنایا ہے.

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس