Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • صوبے صعدہ میں یمنی فوج کی پیشقدمی

یمنی فوج نے صوبے صعدہ کے کئی علاقوں سے سعودی ایجنٹوں کا صفایا کردیا۔

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے جارحانہ حملوں کے جواب میں جمعے کے روز صوبہ صعدہ میں البقع سرحدی گذرگاہ میں علیب پہاڑیوں کو سعودی ایجنٹوں کے وجود سے پاک کر دیا۔اس علاقے میں سعودی اتحادی فوجی  بھاری شکست کھانے کے بعد اپنے ہتھیار اور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔یمنی فوج نے اسی طرح جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع نجران میں سعودی فوجی ٹھکانے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے جارح طیاروں نے تعز اور صعدہ کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے۔