Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • العوامیہ پر سعودی فوج کا ایک اور حملہ

مشرقی سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقے العوامیہ پر سعودی فوج کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


خبروں کے مطابق سعودی فوجیوں نے جمعرات کے روز العوامیہ کے شکراللہ نامی محلے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز سعودی فوجیوں نے العوامیہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
سعودی فوجیوں نے منگل کی رات سے شیعہ آبادی والے محصور علاقے العوامیہ پر گولہ باری کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔
مشرقی سعودی عرب میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس علاقے کے عوام، سیاسی، سماجی اور مذہبی ناانصافیوں کے خاتمے اور بنیادی حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے انہیں طاقت اور تشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔