Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  •  بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں،بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک دہشت گردی کی بدستور حمایت کر رہے ہیں۔

دمشق میں اطالوی پارلیمانی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر بشار اسد کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کے ساتھ  کہنا تھاکہ پڑتا کہ بعض مغربی ممالک اب بھی دہشت گردی کی لعنت کو فروغ دینے میں جٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ دہشت گردوں نے شام اور خطے کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔
 صدر بشار اسد نے کہا کہ مغربی رائے عامہ کو سرکاری ذرائع ابلاغ کے جھوٹےپروپیگنڈے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ اطالوی پارلیمنٹ کا ایک وفد، رکن پارلیمنٹ ماریو رومانی کے قیادت میں شام کا دورہ کر رہا ہے۔