Sep ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کو افغانستان کا انتباہ

افغانستان کے صدر نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دے۔

سی این این نے خبردی ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو وہ اس کی بھاری قیمت ادا کرے گا اور یہ اسلام آباد کے نفع میں ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہو۔
افغان صدر نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو حل کرنے کی غرض سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کابل اپنے ملک اور اسی طرح خطے میں جنگ کا خاتمہ اور امن و استحکام کی برقراری چاہتاہے۔
افغانستان کے صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی حکام نے بارہا تاکید کی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس نے پاکستان کے اندرتکفیری دہشت گرد گروہوں کے بہت سے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔