Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • راکٹ حملوں میں تین افغان شہری جاں بحق

پاکستان سے ملنے والے افغان سرحدی علاقوں پر ہونے والے راکٹ حملوں میں تین عام شہری مارے گئے ہیں۔

 افغانستان کے صوبے کنڑ کے پولیس چیف نے الزام لگایا ہے کہ راکٹ کے یہ حملے پاکستانی علاقے سے کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں پر کم سے کم تین سو اسّی راکٹ گرے ہیں۔
افغان پولیس افسر کا کہنا تھا کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں تین افراد مارے گئے ہیں جبکہ رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راکٹ حملوں کے بعد سیکڑوں خاندان اپنا گھربار چھوڑ کے محفوظ مقامات کی جانب کوچ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔