Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی شہریوں کا مظاہرہ

سیکڑوں یمنی شہریوں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوکے سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین سعودی اتحاد کی جانب سے ایندھن، دوائیں اور غذائی اشیا لانے والے بحری جہازوں کو یمن پہنچنے سے روکے جانے کی مذمت میں نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کا یہ اقدام عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن جنگ مسلط کرنے کے ساتھ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سوئیڈن امن مذاکرات میں شریک ریاض کا حمایت یافتہ وفد مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس نے تعز اور الحدیدہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی تجاویز قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس کی نگرانی میں یمن کے بارے میں امن مذاکرات کا چوتھا دور چھے دسمبر سے سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں جاری ہے۔