Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ادلب آزادی ہماری پہلی ترجیح، شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ صوبے ادلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا دمشق کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ادلب کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنا اہم ترجیح ہے اور دمشق اس صوبے کو بھی مکمل طور پر آزاد کرائے گا۔
ولید المعلم نے شام کی آئینی کمیٹی کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ ابھی کام کا آغاز جلد بازی ہو گی۔ انھو ں نے اسی طرح اس کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر کو بھی بعض مغربی ملکوں کی مداخلت اور ان مسائل کا نتیجہ قرار دیا جو ترکی نے اس راہ میں پیدا کئے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے ادلب کے بارے میں سوچی سمجھوتے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور دہشت گردوں نے اب تک اس سمجھوتے پر عمل نہیں کیا ہے۔
واضح ر ہے کہ شام میں ادلب دہشت گردوں کا آخری گڑھ شمار ہوتا ہے۔