Feb ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ... تو حزب اللہ کا ایسا ہوگا دندان شکن جواب + ویڈیو

لبنان پر اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں حزب اللہ لبنان کی جوابی کاروائی کیسی ہوگی، اس موضوع پر حزب اللہ کے "وار میڈیا شعبے" نے ایک ویڈیو جاری کی ہے ۔

حزب اللہ کے اس ویڈیو سے جہاں اسرائیل میں خوف و ہراس کا ماحول ہے وہیں میڈیا میں خاص طور پر اس پر بحث ہو رہی ہے اور اسرائیلی تجزیہ نگار اور فوجی امور کے ماہرین اس کا دقیق جائزہ لے رہے ہیں ۔

حزب اللہ نے یہ ویڈیو اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری سید حسن نصر اللہ کے اس حالیہ بیان کے بعد جاری کیا ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ لبنان پر اگر کوئی حملہ ہوا تو یقینی طور پر اس کا دندان شکن جواب دیا جائے گا ۔

حزب اللہ کی جوابی کاروائی والے ویڈیو میں صیہونی کے دار الحکومت تل ابیب میں موجود وزارت خانوں، فوجی چھاونیوں، فوجی دفاتر اور ایٹمی سائٹوں کو دکھایا گیا ہے ۔

صیہونی ماہرین اور تجزیہ نگار اس ویڈیو کو حزب اللہ لبنان کی جانب سے براہ راست جوابی کاروائی کی دھمکی قرار دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ غاصب حکومت کے خلاف یہ حزب اللہ کی نفسیاتی جنگ کا ایک حصہ ہے ۔

 

ٹیگس