Apr ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شام میں فوج نے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائیاں تیز کر دیں۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر ادلب کے اطراف میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے۔

شامی فوج نے ادلب کے اطراف میں خان شیخون علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل شامی فوج نے صوبہ حماہ میں فوجی آپریشن کے دوران  کئی درجن وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔

 

ٹیگس

کمنٹس