Apr ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • دمشق میں طبی آلات و وسائل کی نمائش

شام کے دارالحکومت دمشق میں سیریا ہیلتھ کے نام سے ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایران کی چودہ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ملکوں کی کمپنیوں کے طبی آلات و وسائل پیش کئے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز تک جاری رہنے والی اس نمائش میں ایران، شام، لبنان، متحدہ عرب امارات، اردن اور امریکہ کی اسّی کمپنیوں کے وسائل و مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔
ایران کی چودہ کمپنیوں نے بھی اس نمائش میں شرکت کرتے ہوئے طبی آلات و وسائل منجملہ دوائیں اور اسپتالوں کی ضروریات کا سامان پیش کیا ہے۔
اس نمائش میں ایران کی دو کمپنیوں کی جانب سے ہربل دوائیں اور جڑی بوٹیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔ نمائش میں شرکت کرنے والوں اور دیکھنے والوں کی جانب سے سیریا ہیلتھ نمائش کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا۔

ٹیگس