Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • عراق: سامرا کے قریب داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا کے مشرق میں آٹھ داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

النہرین کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ شہر سامرا کے مشرق میں داعش دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت سے عراقی فضائیہ کو باخبر کیا گیا جس کے بعد عراقی فضائیہ نے اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں - دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے سیکورٹی اہلکاروں کے تعاون سے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں منجلہ الکعرہ، الویزہ اور الہدرہ نامی علاقوں میں داعش سے متعلق کئی سرنگوں کو تباہ کر دیا۔ جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگس

کمنٹس