Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ترکی، دہشت گردانہ حملے میں سات ہلاک

ترکی کے صوبے دیار بکر کے علاقے کولپ کے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے بھی سات افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 
دیار بکر کے علاقے کولپ میں سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ جمعرات کی شب اس وقت ہوا تھا جب ایک مسافر بس علاقے سے گزر رہی تھی۔
ترک ذرائع کے مطابق بس میں زیاد تر مزدور اور عام شہری سوار تھے۔ 
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔