Sep ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • لوگر حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک

افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی کار کو دہشت گرد امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرا دی جس میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے خـردی ہے کہ افغانستان کے صوبہ لوگر کے شہر خضدار کے بازار میں ایک حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی کو امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی دہشت گرد ہلاک ہوگئے اس حملے میں ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
 
امریکی دہشت گرد فوج کی چوتھی انفنٹری بریگیڈ کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچے کی ماں زخمی ہوگئی۔
طالبان نے ایک بیان جاری کرکےدعوی کیا ہے کہ اس حملے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور ان کی دوگاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس