Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۲۱:۳۳ Asia/Tehran
  • تہران  اور اسلام آباد نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

پاکستان کے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس کا انعقاد کیا اور دونوں فریق نے علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران  محمد صادق خان نے کہا کہ انہوں نے آج ورچوئل طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا محمد رضا بہرامی سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے پیہم خطرات پر تبادلہ خیال کیا-پاکستان کے خصوصی ایلچی نے مزید کہا کہ جناب بہرامی حال ہی میں افغانستان کے دورے سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے ان اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

صادق خان نے گذشتہ ماہ تہران میں، افغانستان میں پیشرفت کے جائزے کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔اس سال ستائیس نومبر کو صادق خان اور صادق بہرامی نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ملاقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال انجام دیا تھا۔

 

ٹیگس