Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • افغانستان؛ طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون بم دھماکے میں جاں بحق

افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:   افغان میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت مولوی نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا- دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا اور نہ ہی دھماکے کی وجہ واضح کی گئی ہے تاہم شبہ ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

 

ٹیگس