Feb ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • دشمنوں نے بھی شامی فوج کی کامیابیوں کا اعتراف کیا

شام کے مخالف گروہوں نے سراقب شہر پر شامی فوج کے مکمل کنٹرول کا مکمل اعتراف کیا۔

الجزیرہ چینل نے شام کے مخالف گروہوں کے حوالے سے اعتراف کیا کہ سراقب شہر پر شامی فوج اور تکفیری دہشت گردوں سے اس شہر کو پاک کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

سراقب شہر صوبہ ادلب میں واقع ہے اور 2004 میں ہوئی مردم شماری کے لحاظ سے اس شہر کی آبادی 32 ہزار سے زیادہ تھی۔ یہ ادلب شہر کے جنوب میں واقع ہے اور دمشق-حلب شاہراہ میں اسٹراٹیجک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

جغرافیائی لحاظ سے اس شہر کی شامی شہروں میں بہت اہمیت ہے کیونکہ یہ متعدد شہروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ شہر، شام کے صنعتی شہروں میں سمجھا جاتا ہے۔

تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے پہلے اس شہر میں متعدد کارخانے سرگرم تھے۔

ٹیگس