May ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق، تکفیری ٹولے داعش کے خلاف حشد الشعبی کا آپریش جاری

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ کرکوک کے قشقایہ علاقے پر داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

داعش دہشتگرد، ہفتے کو کرکوک کے قشقایہ علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم حشد الشعبی کے جوانوں نے ان کے حملے کو پسپا کر دیا اور وہ علاقے میں داخل نہ ہو سکے۔

حشد الشعبی کے جوان اس سے قبل صوبہ بابل اور دیالہ میں بھی داعش کے حملوں کو پسپا کر چکے ہیں۔

عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس