Jul ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • غلاف کعبہ تبدیل ہو گیا

حج بیت اللہ کے موقع ایک تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا

ہمارے نمائندے کے مطابق بدھ کی شب غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب انجام پائی جس میں ہزاروں حجاج بیت الحرام بھی شریک تھے۔

دیرینہ روایات کے مطابق خانہ کعبہ کا خلاف  ہر سال نو ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ خانہ کعبہ کے نئے غلاف کی تیاری میں چھے سو ستر کلو خالص سیاہ ریشم، ایک سو بیس کلو سونے اور ایک سو کلو چاندی کے تار استعمال کرتے ہوئے ان کی مدد سے غلاف پر قرآنی آیات لکھی گئی ہیں۔

اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سرزمین حجاز کے باشندوں اور وہاں مقیم غیر ملکی شہریوں کو ہی حج کی اجازت مل سکی ہے جبکہ  دیگر ممالک سے آنے والے فرزندان اسلام کے لئے حج ممکن نہ ہو سکا۔

غلاف کی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کیجئے!

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس