Dec ۳۱, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی پارلیمنٹ نے بدعنوانی کے خلاف عالمی تعاون کنونشن میں شمولیت کی حمایت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے، مکہ مکرمہ انسداد بدعنوانی کنونشن کے بارے میں عدالتی اور قانونی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر، اس کنونشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

سحرنیوز/ایران ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے نمائندوں نے عدالتی اور قانونی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر، بدعنوانی سے نمٹنے میں تعاون کے مکہ مکرمہ انسداد بدعنوانی کنونشن میں ایران کی شمولیت کے بل پر اتفاق کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ نے جو بل پاس کیا ہے، اس میں، اسلامی جمہوریہ ایران کو اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے رکن ملکوں کے مکہ انسداد بد عنوانی کنونشن میں شمولیت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 

ووٹنگ سے قبل سید کریم معصومی خسرو آبادی نے عدالتی اور قانونی کمیشن کے نمائندے کی حیثیت سے اس سلسلے میں کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد، اسلامی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کا جز ہے اور اسلامی تعاون تنظیم نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف جنگ میں اعداد و شمار اور ڈیٹا کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

 

ٹیگس