Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سعودی عرب میں ہوئے دل خراش حادثے میں جاں بحق عمرہ زائرین میں حیدرآباد کے ایک ہی کنبے کے 18 افراد

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 45 عمرہ زائرین میں ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد کے ایک ہی کنبے کے 9 بچوں سمیت 18 افراد شامل ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: سعودی عرب میں مدینے کے قریب پیش آنے والے المناک سڑک حادثے میں 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد سعودی عرب کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔

جان بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق حیدر آباد سے تھا اور اب یہ خبریں ملی ہیں کہ 45 میں سے 18 عمرہ زائرین کا تعلق حیدرآباد کے ایک ہی کنبہ سے ہے۔

یہ حادثہ اس وقت ہوا جب زائرین کی بس مکے سے مدینے جارہی تھی کہ اسی دوران ایک تیل ٹینکر سے اس کی شدید ٹکر ہوگئی۔ ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 46 عمرہ زائرین میں سے صرف ایک کی جان بچ سکی اور اس کا تعلق بھی حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبہ کے 18 افراد نے عمرہ کے مقصد سے مکہ مدینہ کا سفر کیا تھا اور اب واپسی قریب تھی لیکن حادثے کا شکار ہو گئے۔ ان 18 افراد میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی لوگ آئندہ ہفتہ کی شام وطن لوٹنے والے تھے لیکن زائرین کی آمد سے پہلے ہی اعزہ و اقارب کو ان کی موت کی دردناک خبر مل گئی۔

 

ٹیگس