Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ صیہونی فوجیوں کی جھڑپ

صیہونی فوجیوں نے شمالی غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ کیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کو غرب اردن کے شہر جنین پر حملہ کرکے فلسطینیوں کو زدوکوب کیا اور ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  فلسطینی نوجوان کے سینے پر گولی ماری گئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

 صیہونی فوجیوں نے اس ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی جو جائے واقعہ کی جانب جا رہی تھی۔

صیہونی ، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے ہر روز ہی فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کرتے ہیں اور بےبنیاد الزامات کے تحت انھیں گرفتار کرلیتے ہیں ۔

 اس وقت پانچ ہزار سات سو فلسطینی صیہونی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے دوسوپچاس بچے اور سینتالیس خواتین ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس

کمنٹس