Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran

سوشل میڈیا پر فلسطین کے ایک اسکولی بچے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس کو اسرائیلی فوجی ہراساں کر رہے ہیں۔

اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

مذکورہ فلسطینی بچہ اسکول سے گھر لوٹ رہا تھا کہ صیہونی فوجیوں نے اسے روک لیا اور اس کی جامہ تلاشی لینی شروع کر دی۔

صیہونی فوجی ہمیشہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ فلسطینی نوجوان ان پر حملے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو نے تو اسرائیلی فوجیوں کے دعوؤں کی ساری پول کھول کر رکھ دی کیونکہ یہ بچہ اسکول سے گھر لوٹ رہا تھا اور راستے میں روک کر فوجیوں نے اس کی زبردستی جامہ تلاشی لی۔ 

فلسطین کے مظلوم عوام پر یہ مظالم ایسے عالم میں ہو رہے ہیں کہ دنیا خاص طور پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس