Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت

سعودی عرب نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کے لئے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اجازت دے دی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اُس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 15 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 40 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنےکی اجازت ہوگی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی سو فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹیگس

کمنٹس