ابوظہبی سے تل ابیب تک براہ راست پرواز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i376001-ابوظہبی_سے_تل_ابیب_تک_براہ_راست_پرواز
متحدہ عرب امارات کے طیارے کی اسرائیل کے بن گورین ائرپورٹ پر لینڈنگ کی خبریں گشت کر رہی ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ابوظہبی سے تل ابیب تک براہ راست پرواز

متحدہ عرب امارات کے طیارے کی اسرائیل کے بن گورین ائرپورٹ پر لینڈنگ کی خبریں گشت کر رہی ہیں

ایک مقامی اخباری رپورٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کا ایک خصوصی طیارہ بن گورین ائرپورٹ پر اترا ہے۔

صیہونی جرائد نے اماراتی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ  ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زائد بہت جلد مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر جائيں گے۔

صیہونی حکومت کے ساتھ ایک ایسے وقت متحدہ عرب امارات کے حکام کے رابطوں میں تیزی آرہی ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے اقدام کی مخالفت اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔