Jan ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • فالح الفیاض پر پابندی لگانے کی اصل وجہ؟

امریکی وزارت خزانہ نے ٹرمپ حکومت کے آخری دنوں میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آج کل امریکہ مخالف استقامتی محاذ سے رابطہ رکھنے والے کسی بھی شخص پر پابندی لگنا، کوئي تعجب کی بات نہیں ہے۔ فالح الفیاض صدام کے خلاف جدوجہد کرنے والے مجاہدین میں سے ایک ہیں جو بعد میں عراق پر امریکی قبضے کے خلاف استقامت کے اہم رہنماؤں میں سے ایک بن گئے۔ فالح الفیاض پر پابندی، ایک شخص پر پابندی نہیں بلکہ امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف سوچ اور نظریے پر پابندی ہے اور اس نظریے کا عملی مصداق الحشد الشعبی کو سمجھا جا سکتا ہے۔

فالح الفیاض پر پابندی، الحشد الشعبی کو کمزور کرنے کے مقصد سے لگائي گئي ہے۔ اس سے پہلے امریکہ، الحشد الشعبی کو عراقی فوج میں ضم کیے جانے کی شدید مخالفت کر چکا ہے۔ اسی طرح اس نے گزشتہ سال، رضاکار فورس کو بعض عراقی مظاہرین کے قتل میں ملوث بتانے کی سر توڑ کوشش کی تھی۔ حالیہ دنوں میں بادیہ سوریہ علاقے میں داعش کی سرگرمیوں میں شدت کی مسلسل خبریں سامنے آ رہی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اس جن کو دوبارہ چراغ سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان حالات میں الحشد الشعبی پر کسی بھی قسم کی ضرب کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ، نہ صرف یہ کہ عراق سے باہر نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ اس نے اس ملک میں اپنی موجودگي کے لیے خاص پروگرام تیار کر رکھے ہیں۔

ٹیگس