May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے میں ایک شخص ہلاک

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کئے جانے والے مظاہروں میں رونما ہونے والے تشدد کے دوران پولیس فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں رمضان کے مبارک مہینے میں شدید گرمی کی حالت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالاکنڈ کے علاقے میں مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے فائرنگ کی اور آنسوگیس کا استعمال کیا۔