Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: اسپیکر کی جسٹس سعید کھوسہ کے خلاف شکایت

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف یہ ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے یہ ریفرنس جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اس ریمارکس کے خلاف دائرکیا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر ایاز صادق کو نوازشریف کا وفادار بتایا تھا۔

ایاز صادق کے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے یہ ریمارکس حقائق کے منافی ہیں جبکہ اسپیکر کے خلاف ریمارکس سے معزز جج کا ذاتی عناد یا جانبداری جھلکتی ہے۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان نے منتخب کیا ہے اور ان کے اس ریمارکس سے ایوان کے تین سو بیالیس اراکین اور اسپیکر کا استحقاق مجروح ہوتا ہے۔

دوسری جانب اسمبلی ذرائع اور اٹارنی جنرل آفس نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔