Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • کراچی: پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 پاکستانی میڈیا کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرشاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دوکی شناخت مولوی اسحاق اور نذر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ نذر محمد کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سربراہ حکیم اللہ محسود کا باڈی گارڈ تھا جبکہ مولوی اسحاق دہشت گرد تنظیم لشکرجھنگوی کا کمانڈر تھا۔مولوی اسحاق کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ مہران بیس اور کراچی ایئرپورٹ حملوں کا سہولت کار بھی تھا۔
ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے  ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔