Feb ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں بھی جنداللہ دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پرپابندی

حکومت پاکستان نے بھی جنداللہ نامی دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی فہرست میں کیے گئے اس اضافے سے اس فہرست میں موجود تنظیموں کی تعداد بڑھ کر سڑسٹھ ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کالعدم تنظیموں سے متعلق جاری ہونے والی تازہ فہرست میں دہشت گرد گروہ جنداللہ کا نام بھی شامل ہے۔
تازہ اضافے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میں جنداللہ کے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت آئے گی۔
 مذکورہ گروہ، عبدالمالک ریگی نامی شخص کی سرکردگی میں قائم ہوا تھا جس نے ایران میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دیں جن میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوئے۔
 پاکستان اب سے پہلے تک اس گروہ  کے خلاف مناسب کارروائی سے گریزاں تھا لیکن اس گروپ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد، جنداللہ کے دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔