Apr ۲۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جمعرات کو مشرق وسطی اور شام کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسرائیل کی سرکش حکومت کو غزہ میں جنگ اور نسل کشی فورا بند کرنے پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ انسانی صورت حال پر اپنی آنکھیں بند رکھیں گے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی انسان دوستانہ امداد تک کو سیاسی رنگ دینے کی مذموم کوشش کر رہے ہيں۔
انہوں نے اسی کے ساتھ شام کے خلاف یک طرفہ پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوری طور پر تمام یک طرفہ پابندیوں کے خاتمے کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیر انسانی اقدامات سے شام کے عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور اس طرح سے شام کی پوری آبادی کو سزا دی جا رہی ہے جس سے معاشرے کے کمزور طبقے کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔

ٹیگس