ایٹمی ہتھیار دفاعی کردار کے حامل ہیں، پاکستان
Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور ایٹمی ہتھیار صرف جنگ روکنے کی نوعیت کے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان فوجی کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی توانائی، دفاعی نوعیت کی ہے اور اسلام آباد کا خیال ہے کہ ایٹمی طاقت، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جنگ کے وقوع پذیر ہونے کو روکنے کا کردار ادا کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی سوچ بھی نہیں سکتا۔