Apr ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • پشاور میں آپریشن، پانچ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے سلامتی کے اداروں نے سترہ گھنٹے کے آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ حیات آباد کے فیز سات میں آبادی کے درمیان گھرے ایک کمپاونڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کے بعد کارروائی کی گئی جو سترہ گھنٹے تک جاری رہی۔بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ اے ایس آئی قمر عالم جاں بحق اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ اس سے پہلے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ پولیس کو ایک مکان میں ان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جو سینیئر پولیس حکام اور پشاور ہائی کورٹ کے جج پر ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں۔