May ۱۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے تین روزہ مذاکرات

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان تین روزہ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان چین میں تین روزہ مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف حکام کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے بھرپور دلائل دیے۔

 پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنے کیلئے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کردیاہے۔

پاکستانی حکام کو گرے لسٹ سے نکلنے کا یقین ہے۔ مذاکرات کا فیصلہ کن دور 17 سے 20 جون تک امریکا میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ٹیم کو بریفنگ دی کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف سزائیں اور جرمانے بڑھانے کا قانون تیار ہے جو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ٹیگس