پاکستانی سیاست داں نے وینزوئلا پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی
پاکستان کے ممتاز مذہبی اسکالر اور سیاست داں سینیٹر راجا ناصر عباس نے وینزوئلا کے خلاف امریکی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وینزوئلا پر چڑھائی، صدر نکولس مادورو کے اغوا کے ساتھ ہی ایران کے خلاف ٹرمپ کی فتنہ انگیز ی کی سخت مذمت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے وینزوئلا پر بمباری اور کھلی جارحیت کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ یہ جارحیت ٹرمپ کی جنگ پسندی اور لٹیرے پن کا ثبوت ہے جنھوں نے تیل کی دولت پر قبضہ کرنے کے لئے سفارت کاری کو الگ رکھتے ہوئے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وینزوئلا کے خلاف ٹرمپ کی بلاجواز جارحیت اور صدر مادورو کا اغوا وحشتناک جرم ہے جو دنیا کوناقابل کنٹرول جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔