پاکستانی وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i349712-پاکستانی_وزیر_خارجہ_او_آئی_سی_کے_اجلاس_میں_شرکت_کے_لئے_سعودی_عرب_روانہ
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب روانگی سے قبل  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج او آئی سی کی  وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو رہا ہوں جہاں  او آئی سی سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجلاس اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہو رہا ہے اس پر بات چیت ہوگی اور ایران، امریکہ کشیدگی اور تناؤ کے حوالے سے بھی گفتگو کا امکان ہے۔