Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں میں اضافہ

پاکستان کی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے قریب واقع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر اتوار کی صبح ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چھے افراد مارے گئے تھے اور اب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا صوبے خیبرپختونخوا ایک بدامن صوبہ شمار ہوتا ہے جہاں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ طالبان، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ سرگرم عمل ہیں۔