Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • لاہور میں ولایت کنوینشن کا انعقاد

عید سعید غدیر کی مناسبت سے پاکستان کے شہر لاھور میں ولایت کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ولایت کنوینشن میں کثیر تعداد میں علمائے، شعرا اور دانشوروں کے علاوہ کئی ہزار افراد شریک تھے۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان میں تشیع کے نام پر منحرف اور باطل عقائد کی ترویج و تشہیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ میں تفریق اور منحرف عقائد کی ترویج کرنے والے سامراجی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں۔ صبح سے شام تک جاری رہنے والے ولایت کنوینشن میں باطل طاقتوں اور ان کے گھناؤنے منصوبوں کے ِخلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ولایت کنوینشن کے مقررین اور شرکاء نے رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت کے سائے میں استقامتی اور مزاحمتی محاذ کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔