Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستانی ناظم الامور پاکستان کی وزارت خارجہ میں طلب

پاکستان نے اسلام آباد میں ہندوستانی ناظم الامور کو کنٹرول لائن پر اس ملک کی بارڈر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ پر احتجاج کے لئے وزارت خارجہ میں طلب کرلیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کنٹرول لائن پرگذشتہ روز ہندوستانی بارڈرسیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہندوستانی ناظم الامور کو پاکستانی حکومت کا کتبی احتجاج سونپتے ہوئے نئی دہلی سے فائربندی کی پابندی کا مطالبہ کیا۔ ہندوستانی ناظم الامور کو ایک مہینے سے بھی کم مدت میں اب تک تین بار پاکستان کی وزارت خارجہ میں طلب کیا جا چکا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتی رہتی ہیں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی رہتی ہیں۔