امریکہ کے ذریعہ عراق کی فضائی حدود سے ایران کی جاسوسی کا انکشاف
بغداد میں ایرانی سفیر نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ عراق کی فضائی حدود سے ایران کی جاسوسی کر رہا ہے۔
سحرنیوز/ایران: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے بتایا کہ امریکہ ایران کی جاسوسی کے لیے عراق کی فضائی حدود کا استعمال کر رہا ہے۔
ایران کے سفیر نے بتایا کہ نہ صرف امریکہ اپنے جاسوسی جہازوں کی بلکہ اسرائیلی جاسوسی طیاروں کی بھی عراقی حدود میں مدد اور حفاظت کرتا ہے جو کہ ایک سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عراق کے اقتدار اعلیٰ اور بغداد کے فیصلوں کے احترام کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران ہر طرح کے جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
بغداد میں ایران کے سفیر نے عراق کی استقامتی تنظیموں کو غیرمسلح کئے جانے کے بارے میں عراقی سیاسی گروپوں میں اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے قریبی رابطے کے باوجود عراق کے مزاحمتی گروپ کسی سے وابستہ نہیں ہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔