Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا حق، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیر خارجہ عراقچی

وزیر خارجہ عراقچی نے اپنے گزشتہ دنوں کے دورہ ماسکو کے موقع پر "میگیمو یونیورسٹی" کے طلبا سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی اور اس موقع پر زور دیکر کہا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام ہمیشہ پرامن رہا ہے اور اس توانائی سے پیچھے ہٹنے کا سوال بھی نہیں اٹھتا۔

 سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ ایران کے دو اٹل اصول ہیں، پہلا اصول ایران کے ایٹمی پروگرام کا پرامن ہونا اور دوسرا اصول پرامن ایٹمی توانائی سے استفادہ کرنا جس سے پیچھے ہٹا نہیں جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی ہتھیاروں کی پیداوار، اسے رکھنے اور اس کے استعمال کو حرام قرار دیا ہے لہذا ایران نے نہ کبھی اس ہتھیار کو حاصل کرنے کی کوشش کی نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے ایران اور روس کے تعاون کے بارے میں کہا کہ تہران اور ماسکو گيس اور تیل سمیت توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں اور اب  تعاون کا دائرہ پابندیوں کے مقابلے اور انہیں بے اثر کرنے تک پھیل چکا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سید عباس عراقچی نے کہا کہ گیس، گيس کی منتقلی اور تیل اور گیس کی فروخت کے طریقہ کار کے سلسلے میں بھی ہمارا تعاون بڑھ چکا ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران اور ماسکو نے زیادہ تر سیاست اور معیشت کے شعبوں میں تعاون کیا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ثقافت اور فرہنگ کے شعبوں پر بھی زیادہ توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی شعبے میں باہمی تعاون، عوامی رابطے، دونوں ملکوں کی یونیورسٹیوں اور طلبا کے ایک دوسرے سے قریب آنے نیز سائنسی اور علمی لین دین اور آمد و رفت کے ذریعے ممکن ہے جس کی پلاننگ وزارت خارجہ میں کی جا رہی ہے۔

ٹیگس