Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان ، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی مذاکرات ، تجارتی تعلقات میں فروغ پر تاکید

پاکستان ، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں بیجنگ، اسلام آباد اور کابل کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ پر تاکید کی گئی ہے۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے جس کی صدارت پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی - پاکستان  کے وزیرخارجہ نے مذاکرات میں تاکید کے ساتھ کہا کہ  تورخم بارڈر بہت جلد چوبیس گھنٹے کام کرنا شروع کردے گا اور اس اہم کام کے افتتاح کے لئے افغانستان کے صدر اشرف غنی کو دعوت دی جائے گی -شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ افغان امن مذاکرات اس ملک کے عوام کے عزم و کوششوں سے انجام پائیں- چین کے وزیرخارجہ وانگ یی، افغانستان کے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی اور پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آئندہ مذاکرات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا- مذاکرات میں افغانستان میں چین کی سرمایہ کاری پر بھی گفتگو ہوئی جس کا افغانستان کے وزیرخارجہ نے بھرپورخیرمقدم کیا-چین ، افغانستان اور پاکستان امن مذاکرات کا پہلا دور دوہزار سترہ میں بیجنگ میں انجام پایا تھا اور دوسرا دور کابل میں ہوا تھا جس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔