ایران اور مصر کے رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان اتحاد اور ہماہنگی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: صدر ایران کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت عظیم اسلامی ممالک کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کو وہ تفرقہ کے بیج بو کر اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں۔
ایران کے صدر نے امت اسلامیہ کے مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ممالک کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر دوسری بار مذاکرات کے درمیان حملہ کیا گيا ہے جس سے واضح ہوگيا ہے کہ امریکہ مسئلہ کا حل نہیں بلکہ اپنے مذمو عزائم پورا کرنا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت خطے میں ایران، مصر، ترکی اور سعودی عرب جیسے عظیم اور طاقتور اسلامی ممالک کو برداشت نہیں کرسکتا۔
صدر نے کہاکہ یہ دنیا کے لیے لمحہ فکریہ کہ ہمارے قائدین، سائنسدانوں، کمانڈروں، عام ایرانیوں اور طالب علموں کا خون بہانے والے امریکی صدر بڑی ڈھٹائی کے ساتھ ایرانی پر دہشت گرد ہونے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔
صدر نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا پرخلوص انداز میں اعاد کیا کہ تمام اسلامی ممالک ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں ان سے کوئی اختلاف نہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا کہ امریکہ اور اسرائیل ان کی سرزمین میں قائم اپنے اڈوں سے ناجائزہ فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
صدر واضح کیا کہ ایران کے قوم کے خلاف استعمال ہونے والے اڈوں کو نشانہ بنانا جائز دفاع کے زمرے میں آتا ہے اور ہم اپنے اس حق کو استعمال کر رہے ہیں۔
مصر کے صدر نے خطے میں جنگ، عدم استحکام اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارت کاری کے ذریعے مسائل اور اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
السیسی نے خطے اور دنیا کے استحکام اور سلامتی کے لیے جنگ اور تنازعات کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
مصر کے صدر نے کہا کہ قاہرہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن و سلامتی قیام کسی بھی قسم کے مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel